تین بڑی پارٹیاں مہنگائی، بیروزگاری کی ذمہ داری، سید ذیشان اختر کاردعمل

تین بڑی پارٹیاں مہنگائی، بیروزگاری کی ذمہ داری، سید ذیشان اختر کاردعمل

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی (بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ماضی کی طرح عوامی مسائل کے حل کیلئے چوکوں، چوراہوں اور ایوانوں میں جدوجہد جاری رکھے گی۔ ملک کے مسائل کا واحد حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاد میں ہے جس کیلئے جماعت اسلامی کو پاکستان کے عوام کی بھرپور مدد درکار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر قرضوں کا کوہ ہمالیہ لدا ہوا ہے۔ عام آدمی کے مسائل جب کہ بنی گالہ میں بیٹھے لوگوں کے وسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کے گزشتہ تین برسوں میں ملک میں غربت بڑھی اور مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا۔انھوں نے کہا کہ ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔ پاکستان گندم، گنا، دودھ اور لائیوسٹاک کا مرکز ہے، مگر ملک کا کسان بدحال ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عوام کے پرابلمز کا ذمہ دار وہ طبقہ ہے جو حکمرانوں کی شکل میں ملک پر قابض ہے۔ انہوں نے کہا کہ  تینوں بڑی پارٹیاں آئی ایم ایف کی ایجنٹ ہیں۔ ہر کسی نے اپنے دور میں عالمی مالیاتی اداروں سے قرض لیا اور عوام کو تکلیفیں دیں۔ قوم سے اپیل کرتے ہیں کرپشن فری پاکستان کے لیے اور اللہ کے دین کی سربلندی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے۔

ذیشان اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -