پاک فوج کی ملک کے دفاع کیلئے ان گنت قربانیاں ہیں،جاوید اقبال

پاک فوج کی ملک کے دفاع کیلئے ان گنت قربانیاں ہیں،جاوید اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین جنرل (ر) راحیل شریف لورز فورم جاوید اقبال بٹ نے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کی ملکی سالمیت کیلئے قربانیوں کو تاریخ کا روشن باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ قوم کو پاک فوج کیخلاف اکسانے والے ملک دشمن عناصر کے آلہ کار یاد رکھیں وطن کے بیٹوں نے بم دھماکوں، خودکش حملوں، گینگ وار، قتل و غارت کے ماحول کو شکست دینے کیلئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر امن کو یقینی بنایا۔

 پاک فوج نے ملک میں ہر آفت مشکل گھڑی یا بیرونی دباو کے حالات اپنی ذمہ داریوں کو احسن بخوبی نبھاکر طوفانوں کے رخ موڑے ہیں۔ پاکستان کے غیور عوام پاک فوج کی قربانیوں اور انتھک محنت اور وطن سے وفاداری کے لازوال کردار کو تسلیم کرتے ہیں۔ انشااللہ ملک میں معاشی استحکام اور ترقی کے وسیع اہداف حاصل ہوں گے قوم آگے بڑھے گی مگر اس کیلئے بھی امن اور سرحدی تحفظ لازمی ہے جس کیلئے پاک فوج سرحدوں پر اپنی مملکت کے شہریوں کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے۔ معاشی اور معاشرتی استحکام لازم و ملزوم اسی طرح پاک فوج اور  پاکستان ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے دشمن عناصر کی ملک میں انتشار پیدا کرنے اور امن کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کی راہ میں پاک فوج رکاوٹ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -