پی پی کی وکٹ گر گئی، سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال ن لیگ میں شامل، رانا ثناء اللہ سے ملاقات 

پی پی کی وکٹ گر گئی، سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگڑیال ن لیگ میں شامل، رانا ...

  

وہاڑی (بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) نے(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

 پیپلز پارٹی کی وکٹ گرا دی سابق ایم پی اے ملک نوشیر لنگریال ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ذرائع کے مطابق ماچھیوال،وہاڑی کے صوبائی حلقہ سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے اور دیرینہ کارکن ملک نوشیر لنگریال ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنائاللہ سے ملاقات کی اور (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر ایم این اے مسلم لیگ (ن) سید ساجد مہدی سلیم شاہ اور ایم این اے چوہدری فقیر حسین آرائیں بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائاللہ نے کہا کہ ملک نوشیر لنگریال کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہو گی جبکہ ملک نوشیر لنگریال نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ملک نوشیر لنگریال کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کو سیاسی حلقوں نے سراہا ہے اور کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں ملک نوشیر لنگڑیال حلقہ پی پی 232 سے  مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -