بلاول بھٹو سے افتخار خان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو سے افتخار خان کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

مظفرگڑھ، خان گڑھ(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نیازی کا جانا بہت ضروری ہو چکا ہے کیونکہ ان کے(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 دوراقتدار میں ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان سے خصوصی ملاقات میں کیا انہوں نیکہا کہ حکومت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم ہی نہیں کرسکتی کیونکہ یہ ایکٹ آف پارلیمنٹ ہے جسے ختم نہیں کیا جاسکتا اور یہی وجہ ہے وزیرخزانہ نے دوران تقریر بجٹ احساس پروگرام کا لفظ استعمال کیا مگر بجٹ تقریر کتاب کی صورت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام ہی درج تھا انہوں نیکہا کہ حکومت چاہ کر بھی بینظیر انکم سپورٹ ختم نہیں کرسکتی انہوں نیکہا کہ حکومت بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات پر تقریبا 6 روپے تک لیوی ٹیکس لگانا چاہتی ہے جس سے مہنگائی کا سونامی برپا ہوگا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت اپنے ناجائز اخراجات اور مافیا کی تجوریاں بھرنے کیلئے 2 ائیرپورٹ اور موٹرویز جیسے قومی اثاثے گروی رکھ دیئے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے موجودہ عوام دشمن بجٹ کے خلاف تمام اپوزیشن کو ساتھ ملا کر بھرپور کردار ادا کرنے کے  عزم کا اظہار کیا جبکہ ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان سے جنوبی پنجاب کے حوالے سے بھی گفتگو کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -