کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،یوسف اعوان

کسی کو امن وامان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،یوسف اعوان

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی علماء  ونگ پنجاب کے صدر علامہ یوسف اعوان  نے لاہوربم دھماکے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ اور  افسوس کا اظہا ر کیا اور کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم متحد ہے۔علامہ یوسف اعوان نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم ہی دہشت گردی کے معاملے پر سنجیدہ نہیں۔

، عمران خان اپوزیشن کے خلاف انتقامی احتساب سے دیوار کے ساتھ لگانے کی بجائے ملک کے سیکورٹی کے حالات کو ٹھیک کرتے توآج یہ قیمتی جانیں تو نہ جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنا چاہیے تاکہ دہشت گردی کے واقعات میں بے گناہ افراد کو مرنے سے بچایا جا سکے علامہ یوسف اعوان نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں اس لئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں۔ اور یہ دین اسلام سمیت پاکستان کے خلاف سازش کرنے میں مصروف ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -