ثریا عظیم ہسپتال کی گورننگ باڈی کا اجلاس،بم دھماکے کی مذمت

        ثریا عظیم ہسپتال کی گورننگ باڈی کا اجلاس،بم دھماکے کی مذمت

  

لاہور(پ ر)ثریا عظیم (وقف) ہسپتال کی گورننگ باڈی کا سالانہ اجلاس زیر صدارت صدر گورننگ باڈی امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کی ہوا، ممبران گورننگ باڈی کی طرف سے جوہرٹاؤن  دھماکہ کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں شرکاء اجلاس کی جانب سے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ثریا عظیم ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اورہسپتال میں شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے  باہمی اتفاق ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری گورننگ بادی افتخار احمد چوہدری، ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر لیاقت علی، ممبران گورننگ باڈی ہسپتال انجینئر اخلاق احمد، ضیاء الدین انصاری، ملک شاہد اسلم، شاہد نوید ملک، عبدالعزیز عابد،بابر حمید، مہر اشفاق، ڈاکٹر محمود اختر رانا، چوہدری ابراہیم، انجینئر حماد رشید، خالد عثمان، فیض الباری،فیض احمد فیضی، چوہدری محسن بشیر، شہزاد حسن، محمد اویس سرور و دیگر عہداران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صدر گورننگ باڈی ثریا عظیم ہسپتال میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت پنجاب غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کر نے میں ناکام ہوچکی ہے۔ شہر کے سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار اور سہولیات کافقدان محکمہ صحت اور حکمرانوں کی نااہلی ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -