مارکیٹوں کے مسائل حل کریں گے،صدر چیمبر کی تاجروں کو یقین دہانی

  مارکیٹوں کے مسائل حل کریں گے،صدر چیمبر کی تاجروں کو یقین دہانی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین انجمن تاجران لاہور، صدر انجمن تاجران آٹوپارٹس (رجسٹرڈ) بادامی با غ لاہور، سینئر ممبر مجلس عاملہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وقار احمد میاں "ستارہ پاکستان" نے لاہور بھر کی مختلف مارکیٹوں کے صدور و جنرل سیکرٹریز اور عہدیداران کی لاہورچیمبر آف کامرس آمد پر خیرمقدم اور اظہار تشکرکیا۔ صدر ملک امانت علی، پیٹرن ان چیف عمران بشیر، سیکرٹری جنرل کلیم احمد ملک "ا نجمن تاجران لاہور" کی دعوت پر لاہور کے تاجر ر ہنما ؤں نے مار کیٹو ں کے مسائل صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں طارق مصباح الرحمن، سینئر نائب صدر ناصر حمید خا ن، نائب صد ر، طاہر منظور چو ہد ر ی، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے روبرو پیش کئے۔ تاجر برادری کی خدمت کے جذبات کا احترام اور کاوشوں میں ہماری مکمل غیر مشروط حمایت جاری رہے گی۔ وقار احمد میاں نے مزید کہا کہ لاھور چیمبر کی قیادت نے تمام مسائل کو بغور سن کر انہیں حل کروانے کی مکمل حمایت اور یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -