مانگا منڈی، تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکانداروں کو وارننگ
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ گار)مانگا منڈی میں ڈپٹی کمشنر لاہور کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید کی زیر نگرانی ملک صداقت ڈی ایم او آر اقبال ٹاؤن، کاشف بشیر چیف آفیسر رائے ونڈ،رانا عابد انفورسمنٹ انسپکٹر اقبال ٹاؤن نے مانگا منڈی میں آپریشن کرتے ہوئے سرکاری راہداری پر موجود متعدد ریڑھیاں،رکشہ، سٹال، کرسیاں اور میز وغیرہ کو سڑک سے ہٹا دیا اور مختلف دکانوں کو وارننگ بھی دی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا کہنا تھا کہ سرکاری راہداری پر موجود تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں جن کے خلاف مستقل بنیادوں پر آپریشن جاری رہے گا۔