کورونا ایس او پیز پر سخی سے عملدرآمد کرایا جائے،چیف سیکرٹری

کورونا ایس او پیز پر سخی سے عملدرآمد کرایا جائے،چیف سیکرٹری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویڑنل کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اضلاع میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ا نہوں نے کہا کہ  پابندیوں میں نرمی کے بعد احتیاطی تدابیر پر عمل از حد ضروری ہے۔  وہ سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں کورونا وباء  کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔شادی تقریبات میں ایس او پیز کی خلاف ورزی سے متعلق سپیشل برانچ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  انہوں نے کہا کہ صرف آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز کیساتھ اجازت ہے، ان ڈور شادی تقریبات پر پابندی برقرار ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کیلئے وباء  کی تینوں لہروں سے متعلق ڈیٹا کا سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جائے اور  ویکسینیشن سے متعلق ڈیٹا انٹری کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے۔ چیف سیکرٹری نے کمشنرز کو ویکسینیشن سے متعلق اہداف پورا کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا،کورونا کا خاتمہ ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی ممکن ہے۔محکمہ صحت کے سیکرٹریز نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے بتایا کہ صوبے میں 669ویکسینیشن سینٹرز مکمل فعال ہیں اورگزشتہ 24گھنٹے میں ایک لاکھ 67ہزار سے زائد افراد کو ویکسیئن لگائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری،  ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول اور عسکری حکام نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویڑنل کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

، دہشتگرداپنے اوچھے ہتھکنڈے اور بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔

، پاکستانی قوم نے دہشتگردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں اور بھاری قیمت ادا کی، انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے اور دہشتگردوں کے قلع قمع تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، ملک دشمن قوتوں کو پھلتا پھولتا اور ترقی کرتا پاکستان ہضم نہیں ہو پا رہا، 22 کروڑ پاکستانی ملکی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ بعدازا ں اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی رہنماء  رائے عزیز اللہ نے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحا ل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اعجازاحمدچوہدری کاکہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا امریکہ کوپاکستانی اڈے نہ دینے کا فیصلہ قابل تحسین ہے، اڈے نہ دینے کا اعلان پروپیگنڈا کرنے والی کرپٹ اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے، پی ٹی آئی ملکی سالمیت پر آنچ بھی نہیں آنے دے گی نہ ہی کسی اور ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دے گی 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -