امیرشریعت خطباء کونسل کا اجلاس،تحفظ ناموس رسالتؐ کا عزم

امیرشریعت خطباء کونسل کا اجلاس،تحفظ ناموس رسالتؐ کا عزم

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)امیرشریعت خطباء کونسل پاکستان کے عہدے داروں کااجلاس جامع مسجد خیرالدین میں چیئرمین مفتی آصف محمودعثمانی کی صدارت میں ہواجس میں حافظ محمدنعمان حامد، مولانا امیرمعاویہ وٹو،مولانامحمدطارق ندیم، مو لا نا محمد اسما عیل قاسمی،مولانامحمداسلم ندیم، مولانا محمد ار شد خالد، مو لانا محمد کاشف،مفتی ابراراحمد،حاجی نزیر احمد، مو لا نا محمدحنیف حقانی،مولاناحفیظ الرحمن، حافظ محمد یعقوب شاہ نے شرکت کی۔اجلاس میں تحفظ ناموس رسالتؐ کیلئے بھرپور جدوجہد کاعزم کیا گیا۔

 1973ء کے آئین کی تمام اسلامی شقوں باالخصوص ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے دفاع کاعزم کیا گیا اور اس ضمن میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاجس کے تحت ملک کے مختلف چھوٹے اور بڑے شہروں میں کانفرنسز،عوامی اجتماعات، سیمینارز، مذاکرے اورجلسے منعقدکئے جا ئیں گے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -