رجسٹریشن برانچوں کا عملہ سرکاری ریکارڈ گھروں میں رکھنے لگا،انتظامیہ خاموش

رجسٹریشن برانچوں کا عملہ سرکاری ریکارڈ گھروں میں رکھنے لگا،انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(اپنے نمائندے سے رجسٹریشن برانچوں کا عملہ اور آر ایم ون فردوں، رجسٹر اندارج سمیت اہم نوعیت کا ریکارڈ اپنے گھر میں رکھنے لگا،ٹرانسفر ہوتے ساتھ ہی رجسٹریشن برانچوں میں تعینات آر ایم ون کلرک سرکاری ریکارڈ کو دفاتر میں جمع کروانے کی بجائے اپنے ساتھ گھر لے جارہے ہیں۔اس غیرقانونی پریکٹس کی اطلاع ہونے کے باوجود کسی بھی انتظامی افسر نے اس کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی اس اقدام کو درست کرنے کی کوشش کی ہے وکلا نے اس پڑیکٹس کو قانون سے ہٹ کر اور اختیارات سے تجاوز قرار دیدیا۔