ایٹمی پروگرام بارے وزیر اعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،شکیل اعوان

ایٹمی پروگرام بارے وزیر اعظم کا بیان مسترد کرتے ہیں،شکیل اعوان

  

لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی نائب صدر ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام بارے وزیراعظم عمران خان کا بیان مسترد کرتے ہیں۔موصوف کوجس بات کاعلم یاشعور نہیں اس پرتبصرہ کرنے سے گریز کریں۔پاکستان ایک پرامن جوہری طاقت ہے۔

،بھارت کے جارحانہ عزائم کودیکھتے ہوئے ہمارے ملک نے باامرمجبوری ایٹمی صلاحیت حاصل کی تھی۔

،اب واپسی کاکوئی راستہ نہیں۔وزیراعظم عمران خان اپنانام نہاد فلسفہ اپنے پاس رکھیں۔خواتین کے لباس بارے ان کی سوچ کوسراہا نہیں جاسکتا،موصوف فوری طورپر عورتوں سے معذرت کریں۔اپنے ایک بیان میں ملک شکیل اعوان نے مزید کہا کہ کسی تر نوالے کانام پاکستان نہیں،ہم ایٹمی طاقت ہیں۔پاکستان وقت آنے پراپنے دشمن سمیت دنیا کوچونکادے گا۔انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیرکی آزادی تک پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔کشمیر کی خصوصی حیثیت پرشب خون مارنیوالے شرپسند کرداروں نے سات دہائیوں بعد نظریہ پاکستان پرمہرتصدیق ثبت کردی۔انہوں نے کہا کہ زمین اورسمندرسے فضا?ں تک پاکستان کی دفاعی صلاحیت قابل رشک ہے۔پاکستان کی تینوں مسلح افواج انتہائی پیشہ ور اورمستعدہیں جبکہ قوم اپنے دفاعی اداروں کی پشت پرکھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے بازوہمارے آزمائے ہوئے ہیں،اگرہم امن پسندہیں تویہ ہماری کمزوری نہیں۔پاکستان کی سا لمیت اورقومی حمیت پرہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میدان جنگ میں کامیابی کیلئے ہتھیاروں سے زیادہ جذبوں کی ضرورت اور اہمیت ہوتی ہے۔پاکستان کاہرجوان جانبازاورمادروطن کاجانثار ہے جوملک دشمن قوتوں کاناطقہ بندکردے گا 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -