حکومت ملک میں جدید معاشی نظام نافذ کرے،فدا حسین

حکومت ملک میں جدید معاشی نظام نافذ کرے،فدا حسین

  

لاہور(سٹی رپورٹر)ملکی معیشت کو بیرونی سہاروں کی بجائے خود کفیل بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات کا فی الفور اجرا انتہائی ناگزیر ہے۔ حکومت بڑی صنعتوں کیلئے ریلیف سکیموں کی طرح بزنس سیکٹر کیلئے بھی بحران سے نکلنے کی راہ ہموار کرے۔حکومت دنیا کے جدید معاشی نظام کو پاکستان میں عملی طور پر نافذ کرے ان خیالات کا اظہارتاجر رہنما حاجی فدا حسین، صدر گل محمد مرزا، پیٹرن انچیف جاسم ڈار، چیف آرگنائزر شیخ شبیر، ناصر علی،  غلام ربانی خان، سراج خان، خواجہ راحت اور ارشد جہاں بھٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -