ہر فردووٹ کے اندراج کیلئے شناخی کارڈ بنوائے،اعجاز عالم

ہر فردووٹ کے اندراج کیلئے شناخی کارڈ بنوائے،اعجاز عالم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کے لئے قائم فلاحی ادارے یوتھ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے باہمی اشتراک سے نیو منسٹر بلاک کے کمیٹی روم میں بلدیاتی نظام کی اہمیت اور فرائض بارے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ماہر بلدیاتی نظام سلمان عابد کے ہمراہ سماجی ورکرز، مختلف محکموں کے نمائندگان اور مذہبی اقلیتوں سے وابستہ نوجوانوں نے بھی خصوصی شرکت کی۔ماہر بلدیاتی نظام سلمان عابد نے تمام شرکاء کو ریاستی زمہ داریوں اور فرائض بارے آگاہ کیا۔سربراہ یوتھ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن شاہد رحمت نے کہاکہ اس طرح کے سیشن کا مقصد ہے کہ معاشرے کے کمزور طبقات کو آگاہی دیجاسکے۔صوبائی وزیر اعجاز عالم نے کہاکہ سب سے پہلے تو ہم سبکو لازمی طور پر اپنا شناختی کارڈ بنوانا چاہیئے تاکہ ووٹ کا اندراج یقینی بنانے کے ساتھ ذمہ دار شہری ہونیکا ثبوت دیں۔بد قسمتی سے ماضی کی حکومتوں میں نچلی سطح پر اقتدار کی منتقلی کا رجحان نہیں تھا جسکی وجہ سے عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوپاتے تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -