امت نے سب سے زیادہ قربانیاں تحفظ ختم نبوت کیلئے دیں،علماء
لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت رابطہ کمیٹی کا اجلاس رابطہ کمیٹی کے سینئر رکن مولانا حافظ محمداشرف گجر کی صدارت میں دارالعلوم عثمانیہ رسول پارک اچھرہ لاہور میں ہوا۔ اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولانا عزیزالرحمن ثا نی، مولانا عبدالنعیم، پیررضوان نفیس، قاری جمیل الرحمن اختر، حافظ نصیراحمداحرار، مولانا خالدمحمود، مولانا عبدالعزیز، قاری ظہورالحق، مولانا سعید وقار، حافظ امیرحمزہ نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کر تے کہا ہے کہ امت مسلمہ نے سب سے زیادہ قر با نیا ں عقیدۂ ختم نبوت اورناموس رسالتؐ کے تحفظ کے لیے دی ہیں۔شہداء ختم نبوت کی قربانیوں کی بدولت ملک عزیز میں قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت دیا جا چکا ہے۔ اجلاس میں 7ستمبر مینار پاکستان ختم نبوت کانفرنس کے حوالہ سے بیس مقامات پر ختم نبوت اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورمختلف شہروں کے مبلغین اور عہدیداران کا ایک اہم اجلاس 28جون کو مرکز ختم نبوت جامع مسجد عائشہ مسلم ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں کانفرنس کی تیاری کے حوالہ مشاورت کی جائیگی۔ علماء نے کہا کہ مجلس تحفظ ختم نبوت کے پلیٹ فارم سے ہزاروں کی تعداد میں قادیانی مسلمان ہو چکے ہیں۔قادیانیت دم توڑ رہی ہے آئے روزمصدقہ اطلاعات ملتی ہیں کہ فلاں علاقے میں اتنے قادیانیوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قادیانی بد نصیبوں کو دیکھوکتنے اونچے نبی امام الانبیاء،مقصود کائنات حضرت محمد ﷺکو چھوڑ کرمرزا لعین کی غلامی میں چلے گے۔محبت واطاعت رسولﷺہی مسلمانوں کاقیمتی اثاثہ ہے اور ناموس رسالت کی حفاظت و صیانت مسلمانوں کا خاصہ ہے۔مرزا قادیانی کی تحریروں میں اہانت انبیاء،اورشیطانی الہامات میں تضادات کسی صاحب علم پر مخفی نہیں۔قادیانی ان گستاخانہ عبارات کی وکالت کر کے اپنا حق الخدمت ادا کر رہے ہیں۔علماء کرام نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے مقدس مشن کو فروغ دے کر معاشرہ میں پھیلی ہوئی برائیوں کا قلع قمع کیا جا سکتا ہے اور ناموس رسالت کے قوانین کی بقا ہی معاشرہ میں امن کی ضمانت ہیں۔مجلس کے مبلغین پوری ذمہ داری کے ساتھ عدم تشددپالیسی پرعمل پیرا ہو کر منکرین ختم نبوت کو ان کے منطقی انجام تک پہنچارہے ہیں۔