ٹریس پاسنگ ریلوے حادثات کی بڑی وجہ ہے،شعیب عادل

 ٹریس پاسنگ ریلوے حادثات کی بڑی وجہ ہے،شعیب عادل

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ریلوے کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنزمیں ریلوے ٹریک سیفٹی کیمپین کی میڈیا کی سٹر یٹیجی سے متعلق اہم میٹنگ میں آنیوالے شرکاء کو ریلوے ٹریک سیفٹی کیمپین کے حوالے سے چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل اور ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پاکستان ریلوے ناز یہ جبین نے مکمل آگاہی فراہم کی۔ چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ شعیب عادل نے ریلوے ٹریک سیفٹی کیمپین کے حوالے سے بات کر تے ہوئے کہا  " ریلوے کے زیادہ ترحادثات ٹریس پاسنگ کی وجہ سے ہو تے ہیں۔ ہمارے نزدیک لوگوں کی جانوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور ہم بھرپورطریقے سے ان کی حفاظت چاہتے ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشن پاکستان ریلوے ناز یہ جبین کا کہنا تھا " سیفٹی مہم کی کامیابی کے لئے تمام حکومتی میڈیا  فو رمزاور ان کے تعاون کی ضرورت ہے۔ میٹنگ میں ریڈیو پاکستان کے ڈپٹی کنٹرولر سیم اللہ نجم ڈپٹی جنرل منیجر آپریشن پیمرا قاسم احمد بیورو چیف اے پی پی طالب بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عظمی سلیم اور پاکستان ٹیلی ویژن کے شکیل اعوان اورڈی جی پی آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر رؤف خواجہ نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -