موبائل فون پرٹیکس کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،خالد اقبال

      موبائل فون پرٹیکس کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے،خالد اقبال

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین ہول سیل موبائل فون سٹینڈنگ کمیٹی برائے لاہور چیمبر ملک خالد اقبال نے نئے مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ موبائل فون پر ٹیکس کی ہیوی شرح کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون بزنس سیکٹر سے جڑے لاکھوں تاجر سرمایہ کار اور ملازمین ہول سیلر، ریٹیلر اس فیصلے بری طرح متاثر ہوں گے۔

 مہنگائی اور معاشی عدم استحکام کے گردش زدہ حالات میں حکومت کا ٹیکسوں میں اضافے کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ حکومت ملک میں معاشی حالات کی بہتری اور سازگار کاروباری سرگرمیوں سے معیشت کو پھلنے پھولنے اور آگے بڑھنے کے حالات فراہم کرے۔ تاجر برادری کو ٹیکسوں کے بوجھ میں جکڑ کر ملکی معیشت کے ارتقائی عمل کو مسدود نہ کیا جائے۔ حکومت بجٹ میں ٹیکسوں کے نئے اطلاق اور شرح میں اضافے کے فیصلوں کو فی الفور واپس لے۔ تاجر کمیونٹی اور موبائل فون بزنس سیکٹر کو ترجیحی بنیادوں پر مسائل کا موثر حل دیتے ہوئے ٹیکسوں میں نرمی کی پالیسی دی جائے۔ ملکی حالات کے بہتری کی طرف آنے کیلئے تاجر کمیونٹی اور ملکی معاشی شعبہ ہائے زندگی کو بحران سے نکالنا انتہائی لازمی جزو ہے۔ سٹینڈنگ سٹینڈنگ کمیٹی برائے موبائل فون لاہور چیمبر آف کامرس اس اہم ترین قومی معاشی مسئلے پر حکام بالا سے نظرثانی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ تاجروں کو مشکلات سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی سمت لانے کیلئے سازگار حالات کی فراہمی میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -