ٹیچنگ سٹاف ایوسی ایشن کا ٹیکنیکل الاؤنس کے حق میں مظاہرہ

ٹیچنگ سٹاف ایوسی ایشن کا ٹیکنیکل الاؤنس کے حق میں مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)  ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن یوای ٹی کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،پنجاب حکومت سے ٹیکنیکل الاؤنس کا مطالبہ، ٹیوٹاکے اساتذہ اور فپواسا پنجاب کے رہنما ؤں نے بھی مظاہرے میں شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت  ٹی ایس اے کے صدرڈاکٹر امجد حسین، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف رفیق  فپواسا پنجاب کے صدر ڈاکٹر عبدالستار ملک،ٹیکنیکل اداروں کے انجینئرز، اساتذہ تنظیموں کے قائدین نے کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے  ٹی ایس اے یوای ٹی کے صدر ڈاکٹر امجد حسین نے کہا کہ ہمارا پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ انجینئرز کی طرح  بنیادی تنخواہ سے 1.5 گنا زیادہ ٹیکنیکل / انجینئرنگ الاؤنس یونیورسٹیوں میں خدمات انجام دینے والے انجینئرز اساتذہ کو بھی دیا جائے۔ سرکاری یونیورسٹیوں اور کالجز میں کام کرنے والے انجینئرزاساتذہ  اس حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں ۔ ٹی ایس اے نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ ہوئے تو ہم اگلے مرحلے میں وزیر اعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے۔