دعا تقدیر بدل کر مصیبتیں ٹال دیتی ہے،مولانا الیاس قادری

دعا تقدیر بدل کر مصیبتیں ٹال دیتی ہے،مولانا الیاس قادری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) امیر اہل سنت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ نے کہاہے کہ دعا تقدیرکو بدل دیتی ہے،آنے والی مصیبتیں ٹل جاتی ہیں،بعض لوگ نماز کے بعد دعا کا انتظار نہیں کرتے بلکہ جلدی نکل جاتے ہیں،بعض اوقات انسان پر آنے والی مصیبت دعا کی برکت سے ٹل جاتی ہے اور اسے معلوم بھی نہیں ہوتا، عام طور پر جو مانگا وہ مل جائے اسے دعا کی قبولیت کہا جاتا ہے،جو مانگا وہ فوراً مل جائے تب کہا جاتا ہے کہ دعا قبول ہوگئی،ہمیں اللہ پاک کی کی بارگاہ سے مانگتے رہنا چاہئے ان خیالات اظہار انہوں نے فیضان مدینہ میں مدنی مذاکرے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ امیر اہل سنت نے رشتے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سود خور اچھا آدمی نہیں۔ امیر اہل سنت نے جہیز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہیز ایسا ہوکہ لوگوں پر بوجھ نہ پڑے۔اللہ کرے کہ کوئی ایسا مدنی انقلاب آجائے کہ شادیا ں سستی ہوجائیں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -