ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ز کا ملتان کادورہ، مختلف امورپر بریفنگ تجاویز طلب

 ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ز کا ملتان کادورہ، مختلف امورپر بریفنگ تجاویز ...

  

 ملتان (سٹی رپورٹر)عدنان ارشد اولکھ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب نے ملتان کا دورہ کیا. اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں پودا لگایا اور وہاں پر زیر تعمیر فٹبال پویلین اور مسجد کا معائنہ کیا بعد ازاں ای لائیبریری میں ملتان (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

ڈویژن کے سپورٹس افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی جس میں عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان. شفیق الرحمن خٹک ڈی ایس او خانیوال. ملک غلام مرتضیٰ ڈی ایس او وہاڑی.محمد طارق ڈی ایس او لودھراں فاروق لطیف تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان سٹی. محمد عرفان ٹی ایس او جلال پور پیروالہ.شائستہ قیصر ڈویژنل کوچ. پروجیکٹ ڈائریکٹر  پی ایم یو محمد آصف. نے خصوصی شرکت کی. رانا ندیم انجم نے ان کو ملتان ڈویژن میں جاری ترقیاتی سکیموں کے بارے میں بریفنگ دی. اس موقع پر عدنان ارشد اولکھ نے تمام ڈسٹرکٹ سپورٹس افسران سے ان کی ضلعوں میں سپورٹس کی بہتری اور فروغ کے لئے تجاویز طلب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان ڈویژن میں کھیلوں کا بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمیں ہر علاقہ کی خصوصی پہچان والے کھیل کے فروغ کے لئے مثبت اقدامات کرنے ہیں تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات میسر ہوں. انہوں نے تمام سپورٹس افسران سے کہا کہ وہ اپنی تجاویز جلد از جلد مجھے دیں تاکہ ان پر عمل درآمد شروع کرایا جاسکے. انہوں نے پی ایم یو کے ذمہ داران سے بھی کہا کہ زیر تکمیل تمام سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے. دریں اثناء عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب  نے رانا ندیم انجم ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان اور عدنان نعیم ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان کے ہمراہ متی تل میں زیر تعمیر آسٹروٹرف ہاکی گراونڈ کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی.دریں اثناء آصف اقبال کی سربراہی میں سپیشل پرسن نے بھی ڈسڑکٹ اسپورٹس کمپلیکس ملتان میں عدنان ارشد اولکھ ڈی جی سپورٹس اینڈ یوتھ افئیر پنجاب سے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کے لئے بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کیا جائے گا.

عدنان ارشد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -