پی ایم سی قوانین نامنظور، تحریک چلائیں گے، ینگ ڈاکٹرز

پی ایم سی قوانین نامنظور، تحریک چلائیں گے، ینگ ڈاکٹرز

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) حکومت کی طرف سے این ایل ای کانفاذ ظالمانہ اقدام ہے پی ایم سی کے کالے قاتون کوکسی صورت نافذ نہیں ہونے دیں گے ینگ ڈاکٹرزمیدان میں نکل پڑے ہیں اپنے حقوق کیلئے اپناخون پسینہ بہادیں گے۔ ا ن خیالات کااظہاروائی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

ڈی اے بہاولپور کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے پنجاب کے نائب صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹرمحمدبلال باجوہ، صدروائی ڈی اے بہاولپورڈاکٹرشہباز حسین بندیشہ، صدرپی ایم اے ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی، جنرل سیکرٹری پی ایم اے ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ، ڈاکٹرنسیم ملک اوردیگرنے خطاب کرتے کیا۔ صدروائی ڈی اے بہاولپورڈاکٹرشہبازحسین بندیشہ نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز کی ہاؤس جاب کے بعد این ایل ای کانفاذ ڈاکٹرزکمیونٹی کیساتھ زیادتی ہے حکومت نے پرائیویٹ کالجز کو داخلوں کی کھلی چھٹی دینے کے بعدڈاکٹرکمیونٹی پروفیشنل ڈگریوں کاراستہ روکنے کیلئے بھونڈا اقدام کیا ہے ہمیں ان ظالمانہ اقدامات کیخلاف متحدہوکرسیسہ پلائی دیوار بنناہوگا۔صدرپی ایم اے ڈاکٹرافتخار احمدبھٹی نے کہاکہ وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد سابق صدرپی ایم اے رہی ہیں انہوں نے ڈاکٹروں کے حقوق کی بات کرنے کی بجائے مایوس کیاہے ہمیں بھرپورطریقے اکٹھے ہوکرحکومتی ظالمانہ پالیسیوں کاراستہ روکناہوگا۔ ڈاکٹربلال باجوہ نے کہاکہ ایک ڈاکٹرکے پیچھے اس کاپوراخاندان مشکلات برداشت کررہاہوتاہے لیکن حکومت ڈاکٹروں کامستقبل تاریک کرنے پرتلی ہوئی ہے ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ نے کہاکہ حکومت کے کالے قانون این ایل ای کوکسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔ اس موقع پر پی ایم اے کے صدرڈاکٹرافتخار احمدبھٹی،ڈاکٹرتنویراحمدباجوہ، ڈاکٹر محمداکبر، ڈاکٹرملک نسیم ڈاکٹرمستحن سجادجوئیہ، ڈاکٹر زین العابدین گل، ڈاکٹر ملک معیز کلیار، ڈاکٹرحسان لاشاری، ڈاکٹر فہیم بلوچ، ڈاکٹرعطااللہ، ڈاکٹر شاہ رخ سجاد،  ڈاکٹرملک ذیشان،ڈاکٹر اخترنواز،ڈاکٹر ذیشان خالد،ڈاکٹر جوادباجوہ، ڈاکٹر فہدنصیرچٹھہ، ڈاکٹر اسفندریارچٹھہ،ڈاکٹر احمدبھٹہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرز اورمیڈیکل سٹوڈنٹس موجود تھے۔ سیمینار کے بعدوائی ڈی اے بہاولپورکے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی گئی جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں اورمیڈیکل سٹوڈنٹس نے شرکت کی احتجاجی ریلی کے دوران شرکانے بینرز اورپلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر این ایل ای کے خاتمہ اورمستقبل کے مسیحاؤں کے تحفظ کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں بھرپورنعرہ بازی بھی کی۔

ینگ ڈاکٹرز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -