شادی شدہ خاتون 2بچوں سمیت اغواء مختلف علاقوں سے دو موٹر سائیکل چوری

شادی شدہ خاتون 2بچوں سمیت اغواء مختلف علاقوں سے دو موٹر سائیکل چوری

  

کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) دوائی لینے کے لئے جانے والی شادی (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)

شدہ خاتون 2 بچوں سمیت اغوا کرلی گئی پہلے واقعہ تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ وارڈ نمبر 14ایف مدنی ٹاؤن کے رہائشی احمدبخش مشوری کی بہو حسینہ  بی بی گزشتہ روز گھر سے 20ہزار اٹھا کر اپنے 2بچوں 6سالہ محمد علی حمزہ اور 5سالہ محمد عمید علی کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹ ادو دوائی لینے آئی جسے سجاد موچی ایک نامعلوم کے ہمراہ بچوں سمیت اغواء کرکے لے گیا، تھا نہ صدر کوٹ ادو کے علاقہ شیخ عمر میں غلام اکبر کمہارنے گفٹ سنٹر کی دکان بنائی ہوئی تھی کہ گزشتہ شب نامعلوم چور دوکان کی چھت پھاڑ کر دکان سے ایک لاکھ روپے نقد اور 80ہزار مالیت کے نوٹوں کے ہار چوری اٹھا کر لے گئے, پولیس کوٹ ادو نے دونوں مقدمات درج کر لئے تیسرے روز بھی موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں جاری رہیں،2مزید موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے سٹی کوٹ ادو میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری بے حد پریشان ہیں، کئی روز سے جاری موٹرسائیکل کی وارداتیں مزید بڑھ گئی ہیں، گزشتہ روز بھی 2موٹر سائیکل چوری کر لئے گئے، وارڈ نمبر 14سی  محلہ ککے والا میں دکاندار ظفر خان پٹھان کے گھر کی صحن حویلی میں کھڑا موٹر سائیکل نمبری 6060 ایم این ایل نامعلوم چور ی کرکے لے گئے جبکہ آصف وڑائچ کے گھر کے باہر کھڑا موٹر سائیکل نامعلوم چور اٹھا کر لے گئے دوسری طرف سٹی پولیس کوٹ ادو نے پل پھٹے والی کے قریب نہر کنارے عبدالستار زرگر کی کوٹھی سے مین گیٹ کے تالیکاٹ کر چوری کیے گئے 2موٹرسائیکلوں کا نا معلوم چوروں کے خلاف عبدالستار زرگرکی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری بہت پریشان ہیں شہریوں نے ڈی پی اومظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چوری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -