پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کا بڑا مشن، آصف مجید

پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی حکومت کا بڑا مشن، آصف مجید

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ایم پی اے چوہدری آصف مجیدکاپنجاب اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے موقع پرخطاب،(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 رحیم یارخان کی بھرپورنمائندگی کرتے ہوئے حلقہ میں جاری ترقیاتی کاموں اورمسائل بارے تفصیلی آگاہ کیا۔ چوہدری آصف مجیدنے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکاجنوبی پنجاب کے لیے 169 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کرنے پرشکریہ اداکیااورکہاکہ جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈزسے میرے حلقہ میں بھی ترقیاتی کاموں کاجال بچھادیاجائے گااورترقی کے ایک نئے دورکاآغازہوگا،ترقیاتی کاموں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے،سڑکوں کی تعمیروبحالی، ٹف ٹائلز،سیوریج، سکولوں کی اپ گریڈیشن، نئے بوائزکالج کی تعمیر، سپورٹس کمپلیکس، گرانڈزودیگر منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی جنوبی پنجاب کی عوام سے محبت کاواضح ثبوت ہے کہ جنوبی پنجاب کے ہراضلاع کے لیے بلاتفریق اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے جارہے ہیں تاکہ عوام کے بنیادی مسائل کاحل ہو،انہوں نے مزیدکہاکہ حلقہ میں وہاں ترقیاتی کام کیے جارہے ہیں جنہیں سابقہ حکومتوں نے مسلسل نظراندازکیے رکھا،سابقہ حکومت کے دور میں تمام وسائل چند مخصوص علاقوں میں استعمال ہونے کی وجہ سے ترقی ان پسماندہ ترین علاقوں کا خواب بن کر ہی رہی،پی ٹی آئی کا منشور وسائل کی مساوانہ تقسیم ہے،ہم سابقہ حکومتوں کی نا انصافیوں اور زیادتیوں کے ازالے کیلئے شبانہ روز کام کررہے ہیں، مشکل دور گزر چکا ہے پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی اورمسائل کے  حل سے وہاں کی عوام خوشحال ہو گی، انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کے لیے 169 ارب روپے کا ترقیاتی پیکج مختص کیا گیا ہے جس سے جنوبی پنجاب میں ترقی کے نئے دور کاآغاز ہوگااورجنوبی پنجاب کے ہرضلع میں ریکارڈترقیاتی کام ہوں اورعوام کے مسائل حل ہوں گے۔

آصف مجید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -