ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ڈائریکٹر آڈٹ  ساؤتھ پنجاب غضنفر عباس کی ملاقات

ایڈیشنل چیف سیکرٹری سے ڈائریکٹر آڈٹ  ساؤتھ پنجاب غضنفر عباس کی ملاقات

  

  ملتان(وقائع نگار)ڈائریکٹر آڈٹ جنوبی پنجاب ملتان غضنفر عباس (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

ملک نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکریٹری ساتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر سے انکے آفس میں ملاقات کی۔اس موقع پر مذکورہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے بتایا کہ ڈی جی آڈٹ پنجاب لاہور کی سرپرستی میں ڈائریکٹر آڈٹ جنوبی پنجاب کا باقاعدہ دفتر کا قیام ہوا ہے۔اس آفس کے بننے کے بعد جنوبی پنجاب کے 11 اضلاع میں آڈٹ کے معاملات یہاں سے نمٹائے جائیں گے۔جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر آڈٹ غضنفر عباس مالک نے کہا کہ ساتھ پنجاب کے 11 اضلاع کے افسران اور تمام محکموں کے سکیرٹریز کو  اس ضمن میں ضروری ہدایت جاری کیں جائیں۔جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ پنجاب نے ڈائریکٹر آڈٹ جنوبی پنجاب دفتر کے قیام کو سراہا ہے۔اور تمام آڈٹ کے معاملات میں مدد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاملات میں آڈٹ کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔اسکی رپورٹوں سے بجٹ اور خرچے کی حقیقی صورت حال انتظامیہ اور پارلیمنٹ کو ملتی رہتی ہے۔جو فیصلہ سازی میں میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -