لاہور ہائی کورٹ: جامعہ زکریا، 400ملازمین کو دوروز میں مستقل کرنیکا حکم 

لاہور ہائی کورٹ: جامعہ زکریا، 400ملازمین کو دوروز میں مستقل کرنیکا حکم 

  

  

 ملتان (خصو صی   رپورٹر)نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے جامعہ زکریا کے سکیل ایک سے 16 تک کے 400 ملازمین کو دو روز میں (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

مستقل کرنے اور عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنرز جونئیر کلرکس محمد جاوید، ارشد اور آصف، اسسٹنٹ ملک صفدر، اسسٹنٹ انجینئرنگ کالج محمد آصف سمیت 400 ملازمین نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ جامعہ زکریا میں عرصہ دراز سے فرائض انجام دے رہے تھے لیکن انہیں ریگولر نہیں کیا گیا جامعہ زکریا کے 800 ملازمین کی مستقلی کا  معاملہ سنڈیکیٹ میں زیر سماعت تھا جنہوں نے رولز اینڈ ریگولیشن کے تحت 400 اہل ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری دی تھی اتھارٹی نے اس بات کا تعین کیا کہ بھرتی کے وقت جن کی عمر 35 سال سے کم تھی انہیں ریگولر کیا جائے۔ تاہم عدالت عالیہ نے ملازمین کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے عملدرآمد کی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

رپورٹ طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -