الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کااحتجاج ختم

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کااحتجاج ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ)انتظامیہ کی جانب سے مطالبات (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)
تسلیم ہونے پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کا دو روز سے جاری احتجاج اور دھرنااختتام پذیر ہو گیا ہے۔ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز مظفرگڑھ جو کہ اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج پر تھے پی ایم اے کی قیادت اور ڈاکٹر کاظم ڈی ایچ او کی کاوشوں سے سی ای او ہیلتھ اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں ہڑتال کی کال واپس لے لی گئی مذاکرات میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے کئی ماہ سے زیرالتوء  مطالبات کا فوری سدباب کیا جائیگا  مذاکرات میں پی ایم اے کی جانب ڈاکٹر حسن قریشی عبد الحمید غوری ڈاکٹر مقبول عالم ڈاکٹر یوسف لغاری ڈاکٹر رفیق قریشی ڈاکٹر اطہر کلیم ڈاکٹر مسعود جبکہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی جانب سے عدنان لغاری سرپرست اعلیٰ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز مظفرگڑھ اور رانا ربنواز صدر ویکسینیٹر ایسوسی ایشن حاجی خلیل احمد اعجاز حسین بھٹی صدر سی ڈی سی سیلم دستی صدر سینیٹیشن سٹاف خورشید اقبال قریشی تحصیل کوٹ ادو کے صدر مدثر وقاص شاہد رانا فیض رسول جمشید ستاری محمد اقبال حاجی محمد اشرف نے شرکت کی مذاکرات کی کامیابی پر دونوں فریقین نے کی جانب سے اطمینان کا اظہار کیا گیا سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور پی ایم اے کاوشوں کو سراہا ہے۔
احتجاج