آپریشن،دومنشیات فروشوں سے 180کلو گرام چرس برآمد

آپریشن،دومنشیات فروشوں سے 180کلو گرام چرس برآمد

  

 ملتان (وقا ئع نگار)  اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے جنوبی پنجاب میں منشیات سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔سخی سرور ٹول پلازہ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 کو گرفتار کرلیا  قبضے سے 180 کلو گرام چرس برآمد کی۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے اینٹی نارکوٹکس فورس ملتان نے گزشتہ روز سخی سرور ٹول پلازہ پر مخبر کی اطلاع پر ناکہ لگایا۔اس دوران مشکوک جان کر ایک ٹرک کو روکا۔دوران تلاشی ٹرک میں سے 180 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی۔جسکی مالیت لاکھوں روپے بنتی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس نے دو ملزمان اللہ دتہ اور سمر حسین  کو بھی حراست میں لے لیا۔گرفتار ملزمان نے مذکورہ پکڑی جانے والی منشیات جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سپلائی کرنا تھی۔جسکی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔اینٹی نارکوٹکس فورس  کے مطابق منشیات کی کھیپ بلوچستان سے ملتان منتقل کی جارہی تھی،اور گرفتار ملزمان کی گرفتاری سے بڑے نیٹ ورک کے بے نقاب ہونے کا امکان ہے۔ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے تھانہ اینٹی نارکوٹکس ملتان میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

چرس برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -