بجٹ عوام دشمن، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، شاہد خاقان عباسی

بجٹ عوام دشمن، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانقاہ شریف (نمائندہ پاکستان)پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبراسمبلی ووفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے تعلیم وتربیت میاں نجیب الدین اویسی کے ہمراہ سردار ملک عابد گھلو نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی اس دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی شاطر ٹیم کا تیار کردہ عوام دشمن بجٹ کے آفٹر شاکس کی بدولت مہنگائی و بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ بلاواسطہ ٹیکس کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی عمران نیازی کی چوری پکڑی گئی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 حکومت نے عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگادیا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے، انہوں نے کہا کہ بالواسطہ ٹیکس کے نفاذ سے پیٹرول اور چینی مہنگی کی جا رہی ہے جس کی مسلم لیگ ن  بھرپور مخالفت کرے گی انہوں کہاکہ ستم ظریفی کی انتہا ہے کہ وفاقی حکومت مستقبل میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بھی عوام کو دینے کو تیار نہیں حتی کہ کرونا وائرس سے بچنے کیلئے عوام نے آن لائن خریداری شروع کی تو تبدیلی سرکار نے اس سہولت پر بھی سیلزٹیکس لگا دیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے آخر میں ایک موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ المیہ نہیں تو کیا ہے کہ وطن سے دور پاکستانی روزگار سے محروم پاکستانیوں کو ملکی برآمد سے زیادہ ترسیلاتِ زر بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پوری قوم اب تہیہ کر چکی ہے کہ نااہل حکمرانوں کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی چارا نہیں۔
شاہد خاقان عباسی