احساس کفالت سرو ے میں بڑے پیمانے پر لوٹ مار کا انکشاف
چوک سرور شہید(سپیشل رپورٹر)کوٹ ادو چوک سرور شہید سمیت گرد و نواح میں احساس کفالت حالیہ سروے کرنے والی ٹیموں میں موجود کئی ایجنٹس نے سروے میں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)
شامل کرنے کے لیے پہلے لوگوں سے ابک ہزار اور پانچ سو روپے تک وصول کئے اور بعض ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا جو حقدار نہیں تھے لیکن زرائع کے مطابق ان سے ملنے والی آدھی رقم طے کی گئی تھی گزشتہ دو روز پہلے ملنے والی قسط جو کہ نئے سروے والوں کو مل رہی ہے میں کریپشن کا انکشاف ہوا ہے اور جن ایجنٹس نے ان کوالیفائڈ لوگوں سے شراکت داری کی تھی ان سے آدھی قسط کی وصولی شروع کر دی گئی ہے اور احساس کفالت سینٹر سے ملنے والی رقم سے ان لوگوں کے گھر جا کر ایجنٹس پانچ ہزار سے چھ ہزار وصول کو رہے ہیں اور یہ سب کچھ خلیل احمد صفدر خان اور فاروق خان کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے عوامی سماجی حلقوں اور شہریوں محمد امین محمد یعقوب ملک عامر محمد عمر محمد طلحہ نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ اور احساس کفالت پروگرام کے اعلی افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انکشاف
روجھان، راجن پور(نمائندہ پاکستان، تحصیل رپورٹر)احساس کفالت سنٹر پر بیوہ بے سہارا ہزاروں خواتین کی امدادی رقوم میں کٹوتی کو معاملہ کو پی ٹی آئی کے ایم این (بقیہ نمبر32صفحہ6پر)
اے سردار ریاض محمود مزاری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھادیا قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ احساس کفالت سنٹر پر بیوہ بے سہارا غریب خواتین کی امدادی رقوم میں ایک ہزار روپے فی خاتون کٹوتی کی جارہی ہے جس پر احساس کفالت پروگرام کی چیئر پرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر اسکا نوٹس لیں دوسری طرف احساس کفالت پروگرام سنٹر پر کرپشن کو دبانے کے لیے ریٹلرز ملک ارشد اور ٹائیگر فورس کے اہلکار راشد ملک نے مقامی صحافیوں کو خریدنے کی کوشیش کی اور بھاری رقم دینے کی آفر کی جس کی مقامی صحافیوں نے آفر ٹکرا دی اور نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان کے صدر نور احمد راہی اور چیرمین نیشنل تحصیل پریس کلب روجھان محمد عمران مالک اور وائس چیرمین مزمل نور سمیت دیگر صحافیوں نے بیوہ غریب خواتین کی امدادی رقوم میں کرپشن کو بے نقاب کرنے کا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا میڈیا اور ایم این اے سردار ریاض محمود مزاری کی نشاندہی پر روجھان احساس پروگرام سنٹر پر ریٹائٹرڈ میجر ڈاکٹر فیصل محمود کو نئے انچارج مقرر کردیا گیا یے اور اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احساس کفالت سنٹر انچارج ڈاکٹر فیصل محمود کا کہنا تھا کہ احساس کفالت سنٹرز پر کرپشن ہرگز برداشت نہ کی جائے گء انھوں نے کہا کہ تمام رقم چلانے والے ریٹلرز سے حلف لیا ہے کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت چلنے والی امدادی رقوم بغیر کٹوتی کے مکمل چلائی جائے کٹوتی کرنے پرمقدمہ درج کیا جائے گاضلع بھر میں احساس کفالت سینٹروں میں د کٹوتی جا رہی ہے ریٹیلرز کا نیٹ ورک مضبوط خواتین لٹنے پر مجبور 500 سے ایک ہزار روپے تک کٹوتی جاری ریٹیلرز کے ذریعے رقم کی تقسیم کا نظام ناکام ہوگیا ریٹیلرز لکھ پتی بن گئے وہ خود رقم تقسیم کرنے کی بجائے ایجنٹوں کے ذریعے تقسیم کراتے ہیں اگر کسی سینٹر پر گرفتاری عمل میں آتی ہے تو ان کا ایجنٹ گرفتار ہوتا ہے جبکہ ریٹیلر خود محفوظ رہتا ہے۔
محفوظ