زکریا یونیورسٹی، بی ایس، ایم ایس داخلوں پرغور، مختلف تجاویز پیش

زکریا یونیورسٹی، بی ایس، ایم ایس داخلوں پرغور، مختلف تجاویز پیش

  

ملتان (سٹی رپورٹر)بہا الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کی زیر صدارت ڈینزکا اجلاس منعقعد ہوا۔ اجلاس میں پرو وائس چانسلر ڈاکٹر علیم خان، ڈین ڈاکٹر حکومت علی، ڈاکٹر مسعود اختر، ڈاکٹر عمران شریف، ڈاکٹر شوکت ملک، ڈاکٹر عبد الرحیم، ڈاکٹر طاہر سلطان، ڈاکٹر عزیر احمد، ڈائر یکٹر اکیڈمک ڈاکٹر جاوہد سلیانہ،کنٹرولر ڈاکٹر امتحانات اور ڈپٹی رجسٹرار نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیورسٹی میں امسال ہونے والے  بی ایس، ایم ایس  داخلوں (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 پر غور کیا گیا اور ڈینز حضرات نے یونیورسٹی میں سو فیصد داخلوں کو یقینی بنانے کے لئے تجاویز دیں، جنہیں وائس چانسلر نے سراہا اور کہا کہ زکریا یو نیورسٹی کے تمام پروگراموں  میں طلبہ و طالبات کو  زیادہ سے زیادہ ایڈمیشن دینگے اور زکریا یو نیورسٹی اس خطہ کے طلبہ کے علم کی شمعیں روشن کرتی رہے گی۔ انہوں نے ڈینز حضرات کو اپنی تجاویز کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی بھی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں ڈائریکٹر اکیڈمک ڈاکٹر جاوید سلیانہ نے ایچ سی کی ہدایات پر ازبکستان کی یو نیورسٹیوں کے ساتھ انگلش لینگویج کورسز کے حوالے سے بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ازبکستان کے ساتھ حکومتی سطح پر بہترین تعلقات روا رکھے جارہے ہیں اور ازبکستان کی یو نیورسٹیوں کے ساتھ کورسز کے آغاز سے دونوں ممالک کے طلبہ کو بھر پور فائدہ ہو گا۔ وائس چانسلر نے اس ضمن میں ڈائریکٹر اکیڈمک کو فوری اپنی حتمی تجاویز پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -