اوچشریف، مکسنگ کے دوران گیس فیکٹری میں خوفناک دھماکہ

اوچشریف، مکسنگ کے دوران گیس فیکٹری میں خوفناک دھماکہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوچ شریف (نمائندہ پاکستان)اوچشریف میں قومی شاہراہ پر ایل پی جی گیس فیکٹری میں سستی سی او ٹو گیس مہنگی ایل پی جی گیس میں مکس کرتے ہوئے پریشر سے بہت(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
 بڑا دھماکہ، فیکٹری کی دیواریں اڑ گئیں، لاکھوں روپے کمانے کے لیے ہزاروں نفوس پر مشتمل قریبی آبادی کی قیمتی جانوں کو داو پر لگانے کے باوجود واقعہ کو چمک کے کمال پر دبا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق اوچشریف میں قومی شاہراہ پر نور پور کے علاقے میں موجود شاہ زیب ایل پی جی گیس فیکٹری میں سستی پندرہ ہزار روپے فی ٹن والی سی او ٹو گیس لاکھوں روپے فی ٹن والی ایل پی جی گیس میں مکس کر کے فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے باوثوق خفیہ ذرائع کے مطابق چند روز قبل فیکٹری میں سی او ٹو گیس ایل پی جی گیس میں مکس کرنے کے دوران پریشر کی وجہ سے بہت بڑا دھماکہ بھی ہوا جس سے پورا علاقہ لرز اٹھا فیکٹری کی دیواریں اڑ گئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے جبکہ لاکھوں روپے کمانے کی لالچ کے چکر میں ہزاروں نفوس پر مشتمل قریبی آبادی کی متعدد بستیوں کے مکینوں کی قیمتی جانوں کو داو پر لگانے کے باوجود واقعہ کو چمک کے کمال پر دبا دیا گیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انہوں نے حکومتی اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر خفیہ تحقیقات کراتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
دھماکہ