رشوت: پٹواری منشی سمیت گرفتار، رقم برآمد

 رشوت: پٹواری منشی سمیت گرفتار، رقم برآمد

  

 رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)انتقال اراضی کیلئے 25ہزارروپے رشوت وصول کرتے ہوئے پٹواری منشی سمیت(بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

 رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاگیا تفصیل کے مطابق چک عباس کے رہائشی محمود احمد نے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کو دی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ موضع چک عباس میں تعینات پٹواری شوکت انتقال اراضی کیلئے 25 ہزارروپے مالیت کی رشوت طلب کررہا ہے جس ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک شبیر احمد نے سینئر سول جج شیخ فیاض حسین کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے ہمراہ چھاپہ مار کر رشوت طلب کرنے والے پٹواری کو گرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے جس پر سینئر سول جج شیخ فیاض حسین نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن جمشیداکرم کے ہمراہ موضع چک عباس کے پٹواری شوکت کے پرائیویٹ دفتر خان پور روڈ پر چھاپہ مارکر 25ہزارروپے مالیت کی رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے رشوت میں وصول کی گئی 25 ہزار روپے کی رقم بھی برآمدکرلی انٹی کرپشن ذرائع کے مطابق موضع پٹواری شوکت کے منشی شہزاد کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔ جبکہ محکمہ انٹی کرپشن نے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

پٹواری منشی گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -