ملتان:مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں 

ملتان:مختلف علاقوں میں متعدد وارداتیں 

  

ملتان (وقا ئع نگار)ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی،موبائلز ودیگر سامان سے محروم ہوگئے پولیس نے(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 مقدمات کا اندراج کر  کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کے مطابق تھانہ قطب پور کے علاقے چاہ قادری والہ ریاض حسین سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر نقدی6ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ الپہ کے علاقے لک والی بستی ذیشان خلیل سے تین ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی10ہزار و موبائل لے گئے،اسی تھانہ کی حدود موضع ساہی چاون محمد عقیل سے تین ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی30ہزار و دوموبائلز چھین کر لے گئے،تھانہ بستی ملوک کے علاقے وقار یونس کی دوکان سے سپیئر پارٹس سامان مالیت6لاکھ5ہزار چوری ہوگیا ہے۔

وارداتیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -