نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دوست مزاری

نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، دوست مزاری

  

جام پور(نمائندہ پاکستان)روجھان کی مختلف برادریوں نے ڈپٹی سپیکر ہاؤس لاہور میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے ملاقات کی،اس ہونے (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

والی ملاقات میں بکھر برادری بالاچانی برادری،چاچڑ برادری، ملک برادری، و دیگر افراد نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری کو اپنے درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے جملہ برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے پیش کردہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر جملہ افراد نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کا شکریہ ادا کیا ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر مشتاق مزاری، محمد اقبال چاچڑ، ماسٹر غلام مصطفی بکھر، ماسٹر عبدالغفار بکھر، ماسٹر عبدالستار بکھر، طارق ایوب بکھر اور ضامن حسین بکھر شامل ہیں۔ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں ڈگری گرلز کالج کے قیام کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے گا کالج کے تعمیر کے لیے فنڈ بھی مختص کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ابوظہبی پل کی اپروچ روڈ کے لیے فنڈ 3 ارب 15 کروڑ روپے کی رقم مخصوص کی گئی ہے اور اپروچ روڈ پر کل لاگت 7 ارب 15 کروڑ روپے سے جلد تعمیر ہو گی امن و امان کے حوالے سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ روجھان میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں انہیں نے کہا کہ ہم روجھان کو پھر سے امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں روزگار کے متعلق ڈپٹی سپیکر پنجاب نے کہا ہم پڑھے لکھے نوجوانوں کو عزت کے ساتھ روز گار فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روجھان میں بے روزگاری کا خاتمہ ہو۔

دوست محمد مزاری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -