ملتان، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن تیز، متعدد پلازے سیل

ملتان، غیرقانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن تیز، متعدد پلازے سیل

  

ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن جاوید اختر محمود کے حکم پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی۔میٹرو پولیٹن(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 کارپوریشن ٹیم نے قیم او آر ملک اشفاق کی سربراہی میں ملتان پبلک سکول روڈ پر 100 دکانوں پر مشتمل غیر قانونی پلازوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پلازوں کو سر بمہر کردیا۔اس موقع پر ملک اشفاق نے کہا کہ کمرشل مارکیٹیں بلامنظوری نقشہ تعمیر کرنے پر سیل کی گئیں۔کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے نقشہ منظوری کے عمل کو سہل بنایا ہے۔شہری کی نقشہ منظوری درخواست پر فوری عمل شروع کیا جاتا ہے۔ شہری مسائل سے بچنے کیلئے متعلقہ دفتر میں نقشہ کی درخواست جمع کروائیں۔انہوں نے کہا کہ بغیر نقشہ منظوری عمارتوں کو نوٹس کے بعد سر بمہر کیا جارہا۔نقشہ منظور نہ کروانے والی عمارتوں کو منہدم کر دیا جائے گا۔

پلازے سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -