ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ کار تبدیل

ڈرائیونگ لائسنس کا طریقہ کار تبدیل

  

 ملتان (وقائع نگار)  ملتان سمیت پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنسز اب بائیو میٹرک تصدیق کے بغیر نہیں بنے گے،(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

ڈرائیونگ لائسنس کا حصول شفاف بنانے کے لئیبائیومیٹرک سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیاگیا،لرننگ، میڈیکل، لائسنس کے ٹیسٹ مراحل میں بائیو میٹرک تصدیق ہو گی،پولیس حکام کا کہناتھا کہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز کو نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا ہے۔پولیس حکام کا کہناتھا کہ کریمنل ریکارڈ ہولڈرز کی بائیومیٹرک سے فوری شناخت ہو گی،تمام لائسنسنگ سنٹرز اور خدمت مراکز پر بائیو میٹرک مشینیں فراہم کر دی گئیں،امیدوار کے بغیر کسی بھی صورت میں لائسنس نہیں بن سکے گا،2ہفتے قبل ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں کے اندر اور باہر کیمرے نصب کئے گئے جبکہ لائسنسگ سنٹرز اور خدمت مراکز نادرا اور سی آر او برانچ سے منسلک کردیاگیا۔

ڈرائیونگ لائسنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -