صادق آباد، تحصیل ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری، فوٹیج کی مدد سے ملزم گرفتار

صادق آباد، تحصیل ہسپتال سے موٹر سائیکل چوری، فوٹیج کی مدد سے ملزم گرفتار

  

 صادق آباد(تحصیل رپورٹر)صادق آباد سٹی پولیس نے موٹر سائیکل (بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

چوروں کے خلاف کاروائی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحصیل ہسپتال میں موٹر سائیکل چوری کرنیو الا ارسلان شیخ گرفتار کرلیا گیا،تفصیل کیمطابق گزشتہ روز ایس ایچ او سٹی صادق آباد نوید نواز واہلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صادق آبا دمیں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف شکنجہ کس لیاگیا ہے تحصیل ہسپتال میں سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے شخص کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا ہے اس کا نام شیخ ارسلان ہے جب کہ دوران تفتیش ملزم سے دس موٹر سائیکلوں کا سامان برآمد ہوا ہے ایس ایچ او سٹی نے بتایا کہ یہ ایک پورا گینگ ہے جو موٹر سائیکل چوری کرنے کے بعد اس کا سامان تبدیل کر دیتے ہیں یا موٹر سائیکل کو کھول کر اس کے پارٹس فروخت کر دیتے تھے۔ایس ایچ اوسٹی نے کہاکہ ان شاء اللہ جلد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پالیا جائے گا ہم ٹارگٹ کے بہت قریب ہیں کسی کو بھی شہر کا امن اور شہریوں کا مال لوٹنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جرائم پیشہ افراد کسی رعائت کے مستحق نہیں۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -