افسروں کی ناقص کارکردگی، سیکرٹری صحت وبہبود آبادی پنجاب  اجمل بھٹی کانوٹس، وضاحت طلب

 افسروں کی ناقص کارکردگی، سیکرٹری صحت وبہبود آبادی پنجاب  اجمل بھٹی ...

  

   ملتان (وقا ئع نگار)سیکرٹری صحت و بہبود آبادی جنوبی پنجاب،(بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

 محمد اجمل بھٹی بہاولپور اور لودھراں کے چیف ایگزیکٹیو افسران ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کی ناقص کارکردگی پر برہم،24/7کورونا ویکسینیشن مراکز ماڈل ٹان بہاولپور، سپورٹس کمپلیکس لودھراں اور دیہی مرکز صحت ڈیرہ بکھا ضلع بہاولپور پر  ناقص انتظامات پر سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں افسران سے وضاحت طلب کر لی ہے  جبکہ 3 روز میں رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن طارق محمود نے مذکورہ ویکسینیشن مراکز اور دیہی مرکز صحت پر اچانک چھاپے مارے تھے ترجمان محکمہ صحت جنوبی پنجاب کے مطابق ویکسینیشن مراکز پر اکثر میڈیکل و پیرا میڈیکل سٹاف غیر حاضر پایا گیا،جو سٹاف ڈیوٹی پر حاضر تھا وہ ڈیوٹی کے دوران سوتے ہوئے پایا گیا،ویکسینیشن مراکز اور دیہی مرکز صحت ڈیرہ بکھا پر صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، اسٹاف کی غیر حاضری،  میڈیکل افسران اور میڈیکل و پیرا میڈیکل اسٹاف کی انتہائی خراب کارکردگی، لوگوں کی معلومات کے لیے آگاہی مواد آویزاں نہ کرنے اور حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز و ہدایات کو نظر انداز کرنے پر مذکورہ افسران سے رپورٹس طلب کی گئی ہیں،،اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد اجمل بھٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے تمام کارونا ویکسینیشن سنٹرز پر مانیٹرنگ اور انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے،تمام کورونا ویکسینیشن سنٹرز پر لوگوں کی رہنمائی کے لیے نقشے اور ہدایت نامہ نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں،ویکسینیشن سنٹرز پر آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،جنوبی پنجاب کے لوگوں کو صحت عامہ کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

اجمل بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -