محمد پور، کمیٹی کی آڑ میں لوٹ مار نوسربازوں کیخلاف پولیس کارروائی شروع

محمد پور، کمیٹی کی آڑ میں لوٹ مار نوسربازوں کیخلاف پولیس کارروائی شروع

  

 راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نواحی علاقے محمدپورمیں نوسربازوں نے کمیٹی کی آڑمیں موٹر سائیکلوں کا لالچ دے کر(بقیہ نمبر35صفحہ7پر)

متعدد شہریوں کو لوٹ لیا۔ تفصیل کے مطابق محمدپوردیوان میں نوسربازوں کے گروہ شاہ نوازاوررب نوازدستی نے کچھ عرصہ قبل موٹرسائیکل آیان لیزنگ انعامی اسکیم شروع کی۔شہریوں کو موٹرسائیکلوں کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے بٹورلیے۔اورلاکھوں روپے فراڈکرکے دونوں بھائی رفوچکرہوگئے۔متاثرہ ایک شہری محمدعامرنے تھانہ پولیس محمدپوردیوان میں ایک تحریری درخواست میں بتایا کہ دونوں بھائیوں نے ان سے 43ہزارکی رقم لی۔اوران کے پاس ثبوت بھی موجودہیں۔دوماہ سے مسلسل ان کے ہاں چکرلگارہے ہیں مگر وہ نہ ہی موٹرسائیکل دے رہے ہیں اورنہ ان کی رقم واپس کی جا رہی ہے جبکہ ملزمان الٹا دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ملزمان نوسربازاورفراڈی ہیں جنہوں نے مجھ سمیت دیگر شہریوں کے لاکھوں روپے فراڈ کررکھے ہیں۔انہوں نے ڈی پی او راجن پور،ایس ڈی پی او جام پور سے فوری نوٹس لیکر متاثرین کی رقم کی واپسی کے لیے اقدامات اورملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا انچارج تھانہ پولیس محمدپوررانا طاہر نے میڈیا کو بتایا کہ ان نوسربازوں کے خلاف جلد ہی قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

کارروائی شروع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -