عدالتی حکم نظرانداز، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو گرفتارکرنیکا حکم

 عدالتی حکم نظرانداز، ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو گرفتارکرنیکا حکم

  

 رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)فیملی کورٹ کے احکامات نہ ماننا ڈپٹی (بقیہ نمبر34صفحہ7پر)

کمشنرکو مہنگا پڑگیاڈپٹی کمشنر کوگرفتارکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تفصیل کے مطابق فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں شہری نور محمد نے ڈگری تعمیل معاہدہ مختص پر عمل درآمد کرنے کے لئے درخواست دائر کی تھی جس پرعدالت نے مدیون ڈپٹی کمشنرکو عدالت پیش ہونے کا نوٹس جاری کیاتھا جس پر ڈپٹی کمشنرخرم شہزاد گزشتہ روز بھی مقررہ تاریخ پر عدالت پیش نہ ہوئے تو فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے ناظر سول کورٹ کوبذریعہ بیلف ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم شہزادکو 22جولائی کوگرفتارکرکے پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے تاہم 50ہزارروپے کی زرضمانت اداکرنے کی صورت میں گرفتارنہ کرنے کا بھی حکم جاری کیا ہے۔

فیملی کورٹ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -