انصاف فراہمی میں عدلیہ، وکلاء کا بنیادی کردار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

انصاف فراہمی میں عدلیہ، وکلاء کا بنیادی کردار، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسیم الرحمن خاکوانی نے کہا ہے کہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیوں کی طرح ہیں دونوں میرٹ اور اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدل کرینگے تو تب ہی عام آدمی کو فوری سستا انصاف مل سکے گا۔انصاف کی فراہمی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)

کے عدلیہ اور وکلاء دو بنیادی کردار ہیں بار اور بینچ رشتہ جس قدر مثالی اور مضبوط ہو گا تو ہمارے معاشرے میں امن قائم ہو سکے گا۔ڈسٹرکٹ بار کے صدر راؤ خالد محمود خاں ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری سید حامد علی شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وکلاء نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی آئین کی بالادستی اور انصاف کی فوری فراہمی کیلئے اپنے بھر پور کردار ادا کیا ہے عدلیہ کے نئے افیسران کی رہنمائی میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کو زیادہ مؤثر طور پر ادا کرینگے۔ایڈیشنل سیشن جج محمدپرویز نواز نے کہا کہ وکلا ء ہمیشہ جوڈیشری کو عزت دی ہے جس کیلئے ہم تمام وکلاء کے شکر گزارہیں،نوجوا ن وکلاء محنت کریں اورسینئرز وکلاء سے سیکھیں،صبر سے کام لیں اوراپنے کلائنٹ سے سچ بولیں کامیاب آپکے قدم چومے گی۔سابق صدر محمد اجمل بھٹہ، رانا سعید اختر، رانا ندیم عبداللہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے سینئر اور نوجوان وکلاء اپنی پیشہ وارانہ اہلیت اور قابلیت سے غریب مظلوم عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں انشاء اللہ ہم بار اوربینچ کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے ہم جوڈیشری سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ سینئر اور جونیئر وکلاء کے ساتھ یکساں برتاؤ رکھیں گے اس موقع پرسیشن ججز سید ضیغم عباس رضوی، حماد احمد قریشی، شہباز احمد، مکرم حسین، نصرت علی،قربان علی،ریحان سبطین، محمد عمران طارق، تصور حسین، محمد آصف سمیت سابق صدور اجمل عباس بھٹہ،رانا سعید،ندیم عبداللہ، پیر احمد شاہ کھگہ، سابق جنرل سیکرٹریز افتخار نکیانہ سمیت دیگر وکلاء بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -