ضلع کچہری، دوپارٹیوں   میں تصادم، پولیس طلب

 ضلع کچہری، دوپارٹیوں   میں تصادم، پولیس طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (خصو صی   رپورٹر  )ضلع کچہری ملتان میں مقدمہ کی پیروی پر آئی دو پارٹیوں کے درمیان لڑائی کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ گزشتہ روز سول عدالت میں تنسیخِ نکاح کے دعوی کرن شہزادی بنام شان (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کی پیروی پر آئی دو پارٹیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا کا واقعہ شدت اختیار کرگیا دونوں پارٹیاں فیملی مقدمہ کی پیشی کے سلسلے میں کچہری آئیں تھی۔ شاہ رکن عالم سے تعلق رکھنے والے دو افراد محمد شان اور محمد ریحان اپنے رشتے داروں مدثر اور وقاص جو کہ سمن آباد ملتان کے رہائشی ہیں ان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت پر ضلع کچہری ملتان میں موجود تھے کہ اس دوران مدثر اور وقاص نے لوہے کے مکے سے انہیں مارا تو محمد شان اور محمد ریحان شدید زخمی ہو گئے۔ ضلع کچہری میں موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے بیچ بچا کرایا اطلاع پر پولیس تھانہ چہلیک نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کو تحویل میں لیا اور کاروائی شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم اور مضروب پارٹی کا آپس میں سالہ بہنوئی کا رشتہ ہے اور وہ تنسیخ نکاح کے مقدمہ کی پیروی پر ضلع کچہری آئے تھے۔
ضلع کچہری