سپیشل بچوں کو معاشرے کامفید شہری بنائیں گے، حسن اقبال

 سپیشل بچوں کو معاشرے کامفید شہری بنائیں گے، حسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد حسن اقبال نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے اساتذہ اور عملہ کوئی کوتاہی نا برتیں اور ان بچوں کی تعلیم و تربیت پر فوکس کریں خصوصی بچے ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں والدین انہیں زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کروائیں جہاں ان بچوں کو ماہانہ وظیفہ، یونیفارم، بکس، تعلیم اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں (بقیہ نمبر45صفحہ7پر)
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن پنجاب کے زیرانتظام چلنے والے سپیشل ایجوکیشن سکولز کے دورہ و معائنہ کے موقع پر کیا۔ ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد نے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن محمد حسن اقبال کو سکولوں کا وزٹ کروایا اور بریفنگ دی۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد حسن اقبال نے ملتان کے 7 مختلف سپیشل ایجوکیشن سکولز کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے امتحانی سینٹرز کا معائنہ اور طلباء کی تعلیمی کارکردگی کا بخوبی جائزہ لیا انہوں نے سائیکالوجسٹ سے خصوصی طلبہ کے روزانہ کی بنیاد پر کونسلنگ سیشن منعقد کرنے پر زور دیا تاکہ خصوصی طلبہ کے مسائل کو بنیادی طور پر حل کیا جاسکے۔ سپیشل طلبا کے انفرادی ایجوکیشن پروگرامز تربیت دیئے جائیں تاکہ خصوصی طلبا کی ضروریات /مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ان کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھا جاسکے۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد حسن اقبال نے سکول سربراہان کو ہدایات دیں کہ انفرادی ایجوکیشن پروگرام کی میٹنگ معمول کے مطابق منعقد کی جائیں۔ خصوصی طلبہ کی تعلیمی کارکردگی رپورٹ سے والدین کو آگاہ کیا جائے۔خصوصی اداروں سے فارغ التحصیل  طلبا کا ریکارڈ مرتب کیا جائے ان کا فالواپ کیا جائے اور سکسس سٹوری بنائی جائیں۔ خصوصی طلبا کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت سہولیات بروقت مہیا کی جائیں اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد حسن اقبال  نے ہدایات دیں کہ خصوصی طلبہ کو یونیفارم بروقت اور درست حالت میں فراہم کی جائیں۔ سپیچ تھراپیسٹ خصوصی بچوں کی لینگویج کو بہتر کرنے کیلئے باقاعدہ سیشن مرتب کریں اور داخلہ آگاہی مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ خصوصی طلبا کو سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں داخل کیا جائے۔ دورہ کے موقع پر ڈسڑکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ملتان میاں محمد ماجد، سکولز سربراہان اور محکمہ سپیشل ایجوکیشن ملتان کا عملہ بھی ہمراہ تھا۔ اپنے دورے کے دوران سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب محمد حسن اقبال نے گورنمنٹ شاداب سپیشل ایجوکیشن ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ملتان میں ریسورس روم کا افتتاح کیا جہاں ذہنی پسماندہ خصوصی طلبا کو مختلف قسم کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔داخلہ مہم کیلئے آگاہی واک کی قیادت کی جبکہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے۔
حسن اقبال