جب دھماکہ ہوا ناشتہ کر رہے تھے، مقامی شہری
لاہور(کرائم رپورٹر)بورڈ آف ریونیو سوسائٹی میں واقع گھر کے رہائشیوں کا کہنا تھا کہ وہ ناشتہ کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوا اورزمین لرزنے لگی وہ سمجھے کہ زلزلہ آگیا ہے اور گھر سے بھاگ کرباہر نکلے تو منظر ہی کچھ اور تھا۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے گاڑیاں تباہ جبکہ بیرونی دیواریں گرگئی تھیں، گیٹ لٹکنے لگا جبکہ سڑک پر بھی گڑھے پڑچکے تھے۔
مقامی شہری