ملتان: تاجروں کا چھ گھنٹے دھرنا شاہین مارکیٹ کی نیلامی موخر: دکاندار خوش نعرے بازی
ملتان(نیوز رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران ملتان کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے گیٹ کے سامنے شدید گرمی میں 6گھنٹے کا احتجاجی دھرنا رنگ لے آیا تامرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر48صفحہ7پر)
ذیشان صدیقی، صدر ملتان خالد محمود قریشی کا میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ کے مزاکرات کامیاب، شاہین مارکیٹ کی نیلامی موخر کردی گئی، تاجروں، محنت کشوں کے قائدین کے حق میں نعرے بازی کی گئی فراڈ نیلامی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے انتظامیہ باز نہ آئی تو جگہ جگہ احتجاج ہو گا،خواجہ سلیمان صدیقی، شیخ جاوید اختر، زیشان صدیقی، خالد محمود قریشی، عطا اللہ صدیقی، اکرم غوری، ملک عامر اعوان، کاشف رفیق کا تاجروں، محنت کشوں سے خطاب کیا، احتجاج کے باعث شاہین مارکیٹ دن بھر بند رہی، گذشتہ روز تنظیم تاجران شاہین مارکیٹ کی کال پر شاہین مارکیٹ کی نیلامی کے فیصلے کے خلاف شاہین مارکیٹ کے تاجروں، محنت کشوں نے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، جنرل سیکریٹری جنوبی پنجاب زیشان صدیقی، ملتان صدر خالد محمود قریشی، تنظیم تاجران شاہین مارکیٹ کے صدر عطا اللہ صدیقی، چیئرمین چوہدری رفیق، جنرل سیکریٹری ا کرم غوری،جنرل سیکریٹری ملتان سٹی مرزا نعیم بیگ، ملک عامر اعوان، کاشف رفیق کی قیادت میں میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے دفتر کے مین گیٹ کے سامنے صبح9بجے احتجاجی دھرنا دے دیا اور دن بھر شدید گرمی میں شاہین مارکیٹ کی نیلامی کے خلاف 6گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیئے رکھا بعدازاں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، جنرل سیکریٹری جنو بی پنجاب زیشان صدیقی سے میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ نے مذاکرات کے بعد شاہین مارکیٹ کی نیلامی موخر کردی جس کی وجہ سے تاجروں اور محنت کشوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی علاوہ ازیں مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے دھرنے کے شرکا سے خطاب و میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن انتظامیہ شاہین مارکیٹ کی نیلامی سے باز رہے ایوانوں میں بیٹھے اراکین نے اربوں، کھربوں لوٹ لئے ان سے آج تک ایک دھیلا وصول نہیں کرسکے لیکن جو محنت کش تاجر شاہین مارکیٹ میں محنت مزدوری کرکے کرایہ بھی بروقت دے رہے ہیں ان پر روزگار کے دروازے بندکرنے کی سازش کی جارہی ہے جو کسی صورت قبول نہیں آج تو کیا آئندہ پانچ سالوں تک بھی انشا اللہ نیلامی نہیں ہونے دیں گے اگر ضلعی انتظامیہ و کارپوریشن نے ایسی کوئی گھنانی حرکت کی تو مرکزی تنظیم تاجران شاہین مارکیٹ کے چھوٹے تاجروں اور محنت کشوں کے ساتھ کھڑی ہو گی اور پھر نہ رکنے والے احتجاج کو کوئی نہیں روک پائے گا جبکہ مرکزی تنظیم جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری زیشان صدیقی نے کہا کہ محنت کشوں کا معاشی قتل کسی صورت نہیں ہونے دیں گے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے شاہین مارکیٹ کے تاجر متحد ہیں اور شاہین مارکیٹ کی فراڈ نیلامی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اگر شاہین مارکیٹ کی نیلامی کے لئے کوئی اقدام اٹھایا گیا تو ملتان کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہیں اور پبلک چوک بلاک کردیں گے اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، خالد محمود قریشی،عطا اللہ صدیقی، چوہدری رفیق،ا کرم غوری، ملک عامر اعوان، کاشف رفیق نے کہا کہ شاہین مارکیٹ ملتان کا دل ہے اور اس دل کو مفاد پرست عناصر کے ہاتھوں ٹھیس نہیں پہنچانے دیں گے جہاں پرسینکڑوں چھوٹے تاجر اور مزدور پیشہ طبقہ دن بھر محنت کرکے اپنے خاندانوں کی حلال طریقے سے کفالت کر رہا ہے لیکن افسوس کہ انتظامیہ ان کا معاشی قتل عام کرنا چاہتی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ہما رے پرامن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر تاجر اور محنت کش سڑکوں پر نکل آئے تو احتجاج کو کوئی روک نہیں پائے گا اسی لئے ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن ایسا کوئی اقدام نہ کرے کہ جس کی وجہ سے چھوٹے تاجروں اور محنت کشوں میں تشویش پائی جائے جبکہ احتجاجی دھرنے میں کا شف رفیق، چوہدری صغیر، ملک عبد الحمید، مرزا جاوید، مرزا محمد اقبال، عبد الحمید ٹمو، عثمان بھٹی، ستار بلوچ،جہانگیر نور،افتخار ندیم، عارف خان، آصف خان، محمد حفیظ ودیگر نے شرکت کی۔
مذاکرات
ملتان (نیوز رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور انجمن تاجران شاہین مارکیٹ کے تاجروں نے شاہین مارکیٹ کی (بقیہ نمبر47صفحہ7پر)
نیلامی کیخلاف میٹرو پولیٹن کارپوریشن آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا اور دھرنا دیا اس موقع پرچیمبر آفس سمال ٹریڈرز کے ظفر اقبال صدیقی،شیخ فیصل سعید، احتشام الحق، عزیز الرحمان انصاری، صدر اسلم زاہد، خالد صغیر، مرزا اعجاز بیگ، شیخ یامین، چوہدری امجد، آصف انصاری، وسیم قریشی، محمد عابد، نعیم غوری، محمد کلیم، عمر دراز، صوفی عبد الرشید، محمد یاسر ودیگر سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیمبر آف سمال ٹریڈرز عزیز الرحمن انصاری، شیخ فیصل سعید، اسلم زاہد نے کہا کہ شاہین مارکیٹ کی نیلامی کیخلاف تمام تاجر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہیں ملتان ضلعی انتظامیہ تاجروں کے مسائل کو مد نظر رکھ کر ہم سے بات چیت کرے ہم پر امن لوگ ہیں لہذا تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں انہوں نے کہا کہ جب تک نیلامی کا عمل مکمل طور پر نہیں رکتا ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اس موقع پر جنرل سیکرٹری عزیز الرحمان، ظفر صدیقی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے تاجر پہلے معاشی بد حالی کاشکار ہیں ایک لاکھ روپے کال ڈیپازٹ اور 12ہزار پر فی دکان کرایہ چھوٹے دکاندار ادا نہیں کر سکتے ہیں یہ تاجروں کے معاشی قتل کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے تاجروں کو ریلیف دینے کا وعدہ کیا تھا اقتدار میں آنے کے بعد تاجر برادری کے مسائل جوں کے توں ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور کمشنر ملتان سے اپیل ہے کہ وہ نیلامی کے عمل کو مکمل طور پر روکیں ورنہ احتجاج کا سلسلہ جارہی رہے گا بعد ازاں چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عزیز الرحمان انصاری اور شیخ فیصل سعید نے وفد کے ہمراہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے سی ای او شاہد اقبال سے انکے آفس میں مذاکرات کیلئے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پر امن احتجاج ہمارا حق ہے ارباب اختیار تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرے اس موقع پر سی او شاہد اقبال نے کہا کہ آپ کے مطالبات حکام بالا تک پہنچا دیئے ہیں اور قانونی دائرہ کار کے مطابق آپ کے مسائل حل کیے جائیں گے۔
سمال ٹریڈرز