کوٹ چھٹہ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پختہ،عارضی تعمیرات مسمار، سامان ضبط
چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ(بقیہ نمبر32صفحہ7پر)
کا مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا تمام پختہ اور عارضی تجاوزات مسمار کر دی گئیں جبکہ دکانوں کے آگے پٹھوں پلاسٹک کی کرسیاں اور دیگرے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کپٹین ر محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ نے تحصیل انتظامیہ کے ہمراہ کوٹ چھٹہ مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا تمام عارضی اور پختہ تجاوزات مسمار کردی گئیں دکانوں کے آگے رکھے پٹھوں سیمت دیگرے سامان قبضے میں لے لیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اسد چانڈیہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کا مقصد غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کرنا جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تحصیل کوٹ چھٹہ کے دیگرے انتظامیہ کے افسران موجود تھے۔
آپریشن