تحصیل کوہ سلیمان: سکولوں میں ہنگامی طورپر سہولیات فراہمی کی کوششیں تیز
ملتان (سٹی رپورٹر)سیکرٹری ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)
نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں میں ہنگامی طور پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا جا رہا ہے، وہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں کوہ سلیمان ایجوکیشن پلان کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عطائالحق، ایڈیشنل سیکرٹری (سکولز ایجوکیشن) محمد انصر سیال، ڈی پی ای (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب طاہرہ پروین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے سی ای اوز سمیت سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے کہا کہ تحصیل کوہ سلیمان کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کے مسئلے کو سٹوڈنٹ ٹیچر انٹرم پروگرام (STI) کے ذریعے حل کیا جائے گا جبکہ کلسٹر آف سکول کے قیام سے تعلیمی معاملات میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تحصیل کوہ سلیمان سمیت پسماندہ علاقوں میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن کو گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بارتھی کے لئے 59 ملین روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی پراجیکٹ اور کوہ سلیمان ایجوکیشن پیکج کے تحت نئے کلاس رومز، آئی ٹی بلاک، ہاسٹل بلڈنگز، ٹوائلٹس کی تعمیرکے علاوہ سکولوں کی خطرناک عمارتوں اور چہار دیواری کی مرمت کی متعدد سکیموں پر بریفنگ دی۔
سکولوں