فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج اورکل ہڑتال کا اعلان،آٹا بحران کا خدشہ

 فلور ملز ایسوسی ایشن کا آج اورکل ہڑتال کا اعلان،آٹا بحران کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(آئی این پی) فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے ہڑتال شروع کردی ہے اور  ملک بھر میں آٹے کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے وفاقی وزارت خزانہ اور فلورملز کے درمیان گندم سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں مرحلہ وار ہڑتال کا اعلان کردیا ہے. فلو ملز ایسوسی ایشن کے مطاق تین روزہ علامتی ہڑتال کے تحت آج سے ملک بھر میں فلورملز گندم کی واشنگ نہیں کریں گی، آج اور کل آٹے کی پسائی روک دی جائے گی، اور اس کے بعد بھی اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تو 30جون سے ملک بھر کی فلورملزغیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کریں گی جس میں سہولت بازاروں، اتوار بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی اشیا پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے اور پاکستان میں اس کے برعکس ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کردیا گیا ہے، فنانس بل میں گندم کے چوکر کی سیل پر 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، سال 2015 میں بھی گندم کے چوکر کی سیلز پر سیل ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں فلور ملنگ انڈسٹری کے احتجاج پرعوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ختم کر دیا گیا۔ 
ہڑتال

مزید :

صفحہ اول -