افغانستان، بس بارودی سرنگ سے  ٹکرا گئی،5شہری جاں بحق، 20زخمی

  افغانستان، بس بارودی سرنگ سے  ٹکرا گئی،5شہری جاں بحق، 20زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(این این آئی)افغان صوبے قندھار میں بس بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 5 شہری جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکام نے بتایاکہ کابل قندھار ہائی وے پر ضلع میوند میں مسافر بس سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، زخمیوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا، چند افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 
 بارودی سرنگ

مزید :

صفحہ اول -