کراچی میں عمران خان کے  خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ 

کراچی میں عمران خان کے  خلاف سول سوسائٹی کا مظاہرہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سول سوسائٹی اور مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے جنسی ہراسگی کو لباس سے جوڑنے کے حوالے سے وزیر اعظم کے بیان کیخلاف بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور ان سے اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے کہا وزیراعظم کے بیان سے سماج میں عورت دشمن رویوں میں اضافہ ہوگا۔جنسی درندے چار سال کی بچی اور کفن میں لپٹی میت کو درندگی کا نشانہ بناتے ہیں۔ عمران خان فی الفور عہدے سے مستعفی ہو ں۔
مظاہرہ

مزید :

صفحہ اول -